29 اکتوبر، 2023، 5:54 PM

اسلام آباد میں بچوں اور خواتین کی حمایت مظلومین فلسطین ریلی؛

مقاومت کی تحریک نے امریکہ و اسرائیل کی باطل قوتوں کو پسپا کر دیا ہے، مقریرین

مقاومت کی تحریک نے امریکہ و اسرائیل کی باطل قوتوں کو پسپا کر دیا ہے، مقریرین

فلسطینوں کی بے مثال مقاومت اور جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے اور مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام امام بارگاہ G/6-2  تا ڈی چوک اسلام آباد خواتین اور بچوں کی حمایت فلسطین و دفاع غزہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینوں کی بے مثال مقاومت اور جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے اور مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام امام بارگاہ G/6-2  تا ڈی چوک اسلام آباد خواتین اور بچوں کی حمایت فلسطین و دفاع غزہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جنہوں نے ہاتھوں میں اسرائیل مخالف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے تھے۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خواتین اور بچے جناب زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر فلسطینی مظلوموں کے لیے گھروں سے نکلے ہیں، وہ مظلومین جن پر فضائی، زمینی اور سمندری حدود سے بمباری ہو رہی ہے، ساری دنیا بے شرمی سے یہ ظلم وبربریت دیکھ رہی ہے، لیکن نہتے عوام استقامت سے ڈٹے ہوئے ہیں، دشمن غزہ میں ہار رہا ہے اپنی خفت مٹانے کے لیے عوام پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے، حماس کے جانبازوں نے اسرائیل کی ناک رگڑ دی ہے، اسرائیل کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں جنگی کمان امریکیوں نے سنبھال رکھی ہے، مقاومت کی تحریک نے امریکہ و اسرائیل کی باطل قوتوں کو پسپا کر دیا ہے۔

مقاومت کی تحریک نے امریکہ و اسرائیل کی باطل قوتوں کو پسپا کر دیا ہے، مقریرین

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا جو یار ہے وہ اسلام کا غدار ہے، ہمارے ملک کے خوف زدہ اور بے حس حکمرانوں کو پاکستان کی عوام کبھی بھی پاکستان کے فلسطین کے حوالے سے اصولی موقف سے پیچھے ہٹیں، ظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا خدا کی محبت کا قرآنی شعار ہے، خدا کی رضا مندی کا موجب ہے، ایک دن آنے والا ہے کہ پورے پاکستان کے انسانیت دوست عوام اور آزادی خواہ اپنے فلسطینی بہین بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکلیں گے، 12 نومبر کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا گھیراؤ کرے گی۔ حکمران پارہ چنار کے کئی روز سے جاری سنگین حالات کو کنٹرول کرے۔

مقاومت کی تحریک نے امریکہ و اسرائیل کی باطل قوتوں کو پسپا کر دیا ہے، مقریرین

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خواہر نرگس سجاد  نے کہا کہ ہم سب آج اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں اور معصوم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کرنے نکلے ہیں، ظلم کے خلاف احتجاج اور مظلوموں کی حمایت ہمیں ہمارے حسینی مکتب نے سکھائی ہے، مسلم حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے جس طرح اسرائیلی سفاکیت پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔آج ہمارا اپنے معصوم بچوں کو سڑکوں پر لانا اپنے مظلوم فلسطینی شہید ہونے والے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہے اور وقت آنے پر ہم اپنے بچے بھی آزادی قدس کے لئے قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گی۔

مقاومت کی تحریک نے امریکہ و اسرائیل کی باطل قوتوں کو پسپا کر دیا ہے، مقریرین

News ID 1919712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha