25 جولائی، 2023، 5:12 PM

سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت

سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ڈنمارک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن الحکیم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں ڈنمارک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن الحکیم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے، ڈنمارک میں قرآن مجید کے نسخے کا جلایا جانا مذہبی منافرت کو ہوا دے گا اور یہ مذموم حرکت عدم برداشت کا باعث بنے گی، اس طرح کے بہیمانہ واقعات کے خلاف مسلم اُمہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، اسلام سمیت دنیا کا کوئی بھی مذہب اس طرح کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا اور نہ ہی کسی تہذیب یافتہ معاشرے اور قوم میں اس طرح کے توہین آمیز واقعات کی گنجائش ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان محرم الحرام کے پہلے عشرے کو حرمت قرآن الحکیم کے عنوان سے منائے گی جس میں عزاداری کے جلوسوں میں شریک عزادار قرآن مجید کے نسخے اپنے ہاتھوں میں لہرا کر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
 

News ID 1918023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha