24 جولائی، 2023، 9:26 PM

جماعت اسلامی پاکستان نے سویڈن اور ڈنمارک کے سفیروں کو اسلام آباد سے نکالنے کا مطالبہ کردیا

جماعت اسلامی پاکستان نے سویڈن اور ڈنمارک کے سفیروں کو اسلام آباد سے نکالنے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سویڈن اور ڈنمارک کے سفیروں کو اسلام آباد سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یورپ میں ایک ماہ کے دوران قرآن کریم کی بے حرمتی کے تین واقعات ہوئے ہیں۔ اللہ کی آخری کتاب کو سرکاری سرپرستی میں جلایا گیا۔

سراج الحق نے کہا شعائر اسلام کی توہین کرکے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ مغرب دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔ مغرب بقائے باہمی کے فروغ کے لیے جنونیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

News ID 1918003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha