24 جولائی، 2023، 2:37 PM

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی قرآن ہاتھوں میں لیے پریس کانفرنس؛

یورپی حکومتیں قرآن کی توہین کے تکرار کو روکیں/ایران عمان اور قطر کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے

یورپی حکومتیں قرآن کی توہین کے تکرار کو روکیں/ایران عمان اور قطر کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صحافیوں سے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں سویڈن میں قرآن کریم کے خلاف ہونے والے اقدامات کی ایک بار پھر مذمت کی۔

اس ملاقات میں انہوں نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا اور کہا: یہ اقدام شرمناک اور تمام آسمانی مذاہب کی توہین اور ناقابل قبول ہے اور اس طرح کے فعل کا کوئی جواز قبول نہیں کیا جائے گا۔

کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ جن حکومتوں میں اس قسم کی شرمناک توہین کا ارتکاب کیا گیا ہے وہ ایسے شرمناک اقدامات کے اعادہ کو روکیں اور مجرموں کے ساتھ سختی سے نمٹیں یا ان مجرموں کو اسلامی ممالک کے حوالے کریں۔

انہوں نے عراق اور جنوبی کوریا سمیت بیرونی ممالک کے قرضوں کی ادائیگی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ مذکورہ مطالبات ایرانی قوم کے ناقابل تردید حقوق میں سے ہیں۔ ان مطالبات کی مقدار اور ان کے اعداد و شمار کا کئی بار ملک کے متعلقہ حکام اور عراقی حکومت سمیت دیگر ممالک کے بعض حکام نے بھی اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکی حکومت کی یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے ایران اور مختلف ممالک کے درمیان آزادانہ تجارتی تبادلے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ امریکی حکومت کے ناقابل قبول سیاسی دباؤ کے تحت بعض ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات کی ادائیگی سے انکار کردیا یا بینکنگ کے امکانات بند ہونے کی وجہ سے عراقی حکومت سمیت بعض ممالک اپنی خواہش کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات کی یہ رقم ہمارے ملک کو فراہم نہیں کرسکے۔

کورین حکام کا ایران کے مطالبات کی ادائیگی کا وعدہ

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مختلف سطحوں پر  مذاکرات ہوئے ہیں۔ جنوبی کوریا سے بھی بات چیت سنجیدگی سے کی گئی ہے۔ حال ہی میں جنوبی کوریا کے حکام نے اس سلسلے میں مثبت وعدے کیے ہیں اور ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے غیر منقولہ اثاثوں اور ایرانی قوم کے اثاثوں کی رہائی کے لیے جنوبی کوریا کی حکومت کے عملی اقدام کے منتظر ہیں اور اس سلسلے میں فالو اپ رابطے جاری ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عراق کے حوالے سے دونوں ممالک کے تعلقات تعمیری اور قریبی ہیں۔ عراقی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات کی ادائیگی کے لیے پرعزم ہے۔ اس تناظر میں، ہمارے مطالبات عراقی بینک میں ایرانی فریق سے تعلق رکھنے والے ایک خصوصی اکاؤنٹ میں بھی جمع کرائے گئے، اور حال ہی میں امریکی حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے ان مطالبات کا کچھ حصہ عراقی بینک سے باہر منتقل کرنے کی ضروری اجازت جاری کر دی ہے۔

کنعانی نے عمان کے وزیر خارجہ اور قطر کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ تہران کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمان اور قطر سمیت علاقائی ممالک کے حکام کا یہ دورہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ان ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ خاص طور پر چونکہ ہم ایران اور خلیج فارس کی جنوبی سرحد پر واقع ممالک کے تعلقات میں مکمل طور پر مثبت صورتحال میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مثبت پیش رفت کا ایک حصہ ان ممالک کی نیک نیتی کی کوششوں اور عمان اور قطر سمیت ہمارے پڑوسی ممالک کے اقدامات کے دائرے میں ہے جو کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر  معاہدے  کے فریقین کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کے ساتھ، پابندیوں کو ہٹانے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قیدیوں کے تبادلے اور اثاثوں کے سلسلے میں بات چیت کو آگے بڑھانے کے لئے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

کیا ایران برکس کا رکن بنے گا؟

انہوں نے احمدیان کے دورہ جنوبی افریقہ کے بارے میں کہا کہ سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری نے جنوبی افریقہ کی حکومت کی دعوت پر برکس ممبران اور برکس کے دوستوں کے سیکرٹریز اور قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ کا سفر کیا ہے۔ سربراہی اجلاس کا موضوع سائبر سیکیورٹی کا جائزہ ہے۔

برکس میں ایران کی رکنیت کے بارے میں کنعانی نے کہا کہ ایران رکنیت کے لیے درخواست دینے والے اولین ممالک میں سے ایک ہے۔ اب تک صدر اور وزیر خارجہ اور اب سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کو برکس سربراہی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے اور صدر کو اگلی سربراہی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے۔ برکس کے ارکان نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ممالک کی رکنیت سازی کے طریقہ کار پر بات چیت کر رہے ہیں اور ہم نے ماہرین کے اجلاس میں اس طریقہ کار کی تجویز پیش کی تھی اور یہ میکانزم وزرائے خارجہ اور رہنماؤں کے اجلاس میں پیش کیا جانے والا ہے۔ 

اگر یہ طریقہ ہائے کار منظور ہو گئے تو نئے ممالک کو رکنیت دی جائے گی۔ ہمیں برکس میں نئے ممالک کی رکنیت کے عمل کے مکمل ہونے کا انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے باقری کے دورہ پولینڈ کے بارے میں ایک  سوال کے جواب میں کہا کہ ان مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت کا موقع تھا۔ وارسا میں بعض یورپی سفیروں سے بات چیت ہوئی۔

جے سی پی او اے کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار امریکی حکومت ہے

وزیر خارجہ بلنکن کے اس بیان کے بارے میں کہ ایران JCPOA کو بحال نہ کرنے کی وجہ تھا، کنعانی نے کہا: امریکی حکومت JCPOA کے عمل کو تباہ کرنے اور JCPOA کے فریم ورک سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر دستبردار ہونے کی ذمہ دار ہے اور اس نے قرارداد 2231 کی شقوں کو نظر انداز کیا اور JCPOA کی یکطرفہ واپسی کے بعد ایرانی قوم پر نئی پابندیاں عائد کیں۔

 جے سی پی او اے کے رکن ممالک کے مطابق امریکی حکومت نے جے سی پی او اے کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ کثیرالجہتی سیاسی عمل کو تباہ کرنے کی ذمہ دار ہے۔

 امریکی حکومت کے موجودہ حکام نے پچھلی امریکی حکومت پر بار بار الزام لگایا اور اس پر جے سی پی او اے سے دستبرداری اور جے سی پی او اے کے نفاذ کے عمل کو تباہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جے سی پی او اے کی موجودہ صورتحال اور اس کے نفاذ کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے۔ یہ حکومت دعویدار کی پوزیشن نہیں رکھتی کہ وہ  جے سی پی او اے کے نفاذ میں رکاوٹ کا ذمہ دار کسی اور کو ٹھہرا سکے۔ 

اب اگر امریکی حکومت دلچپسی رکھتی ہے تو یہ ممکن ہے کہ فریقین JCPOA کی طرف واپس جائیں اور مذاکرات کو نتیجہ خیز بنائیں۔

 انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر ہم خطے کے ممالک کے درمیان مذاکرات کے عمل کی تشکیل کے درمیان مثبت رجحان دیکھ رہے ہیں۔

لیکن امریکی حکومت بے بنیاد دعووں سے خطے میں موجود مثبت رجحان کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ ہم ان الزامات کو قبول نہیں کرتے اور انہیں مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

ہمارے پاس آرمینیا کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور انرجی اور ٹرانزٹ کے شعبے سمیت مختلف موضوعات ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پڑوسیوں کے درمیان تنازعات کو حل کرنا ضروری ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تازہ ترین خبر 

کنعانی نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے عمل کی معطلی کے حوالے سے بعض قیاس آرائیوں کا بھی جواب دیا اور کہا کہ ایران اپنے شہریوں کی آزادی کے بارے میں تشویش کی بنیاد پر قیدیوں کے تبادلے میں سنجیدہ رہا ہے اور ہم نے بعض مقامات پر ایک معاہدہ کیا ہے۔ بدقسمتی سے، تبادلے کے عمل کو طول دینا امریکی حکومت کی جانب سے دلچسپی کے فقدان کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا میں نئے موضوعات پر نہ تو تصدیق کر سکتا ہوں اور نہ ہی تبصرہ کر سکتا ہوں۔" اب ہم ایک ایسے مرحلے پر ہیں جہاں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ تبادلہ ممکن ہے اگر امریکہ کی جانب سے سیاسی دلچپسی ہوئی تو۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بعض حکومتوں کے فریقین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور اس میدان میں کوششیں اور کردار ہیں۔ ایران ان ممالک کے کردار کا خیر مقدم کرتا ہے۔ 

ناصر کنعانی نے کہا کہ ہم اسے ایک انسانی مسئلہ سمجھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ بہت کم وقت میں ہو جائے گا۔ لیکن یہ امریکی حکومت کی سیاسی مرضی پر منحصر ہے۔ 

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم جامع اور دیرپا امن کے حصول کے لیے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور خطے میں استحکام کو خطے کے ممالک کے مفاد میں سمجھتے ہیں۔ ایران قفقاز میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔

ایران عمان اور قطر کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے

 انہوں نے مزید کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اعلان کیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر قائم ہے۔ ہم آج بھی سفارت کاری کو ایرانی قوم کے حقوق کی تکمیل کا بہترین طریقہ سمجھتے ہیں۔

 اس سلسلے میں، ہم نے JCPOA پر عمل کیا اور پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات کے فریم ورک میں دستیاب صلاحیتوں کو استعمال کیا۔ 

کنعانی نے کہا کہ ہم نے عمان اور قطر سمیت خطے کے ممالک کے مثبت اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے۔یہ ایک فعال سفارتی کوشش ہے۔

 ہم نہ تو پرامید ہیں اور نہ ہی مایوس! 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم سفارتی حرکیات سے کبھی بے خبر نہیں تھے اور ہم سفارتی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ لہذا، ہم ایرانی قوم کے حقوق کو ریڈلائن فریم ورک کے اندر پورا کرنے کے تمام طریقے استعمال کریں گے جن کی تعریف اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ کام کی پیشرفت اور JCPOA میں تمام فریقین کی ذمہ دارانہ اور پرعزم واپسی کے ساتھ ساتھ ایرانی قوم کے اثاثوں کو غیر مسدود کرنے اور قیدیوں کے تبادلے اور ایرانی قیدیوں کی رہائی کے لیے کی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی راستہ کھلا ہے اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں لیکن ہم نتیجہ پر توجہ دیں گے۔ 

ارمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان کے دورہ تہران کے بارے میں کنانی نے کہا: آرمینیا کے وزیر خارجہ کا دورہ دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں اور جناب امیر عبداللہیان کے سابق آرمینیا کے دورے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ سطح پر اور وزرائے خارجہ کی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔

News ID 1917994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha