مقدسات کی توہین
-
دنیا جان لیں! دینی مقدسات کی توہین کو برداشت نہیں کرسکتے، سید حسن نصر اللہ
لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہم اپنے مقدسات کی توہین کو برداشت نہیں کرسکتے۔
-
پاکستانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ، توہین قرآن مجید کے واقعات پر گفتگو
پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں قرآن مجید کے نسخوں کی توہین کے واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی ڈینش ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو:
قرآن مجید کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کی حکومت مذہبی مقدسات کی توہین اور آزادی اظہار کے غلط استعمال کی مذمت کرتی ہے۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی قرآن ہاتھوں میں لیے پریس کانفرنس؛
یورپی حکومتیں قرآن کی توہین کے تکرار کو روکیں/ایران عمان اور قطر کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا۔
-
مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف عالمی اقتصادی مہم چلائی جائے، عرب پارلیمنٹ
عرب پارلیمنٹ کے سپیکر نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کے خلاف عملی کارروائی کہ جس میں تعلقات منقطع کرنے اور ملکی اشیا پر پابندی لگانا شامل ہو کا مطالبہ کیا۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
عالمی اسکتبار اور سامراجی سازشوں کے باوجود "اسلام" کا مستقبل روشن ہے، رہبر معظم انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپی ممالک میں قرآن کریم کی توہین کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔
-
قرآن کی بے حرمتی کے بعد سویڈن نیٹو کی رکنیت کے لئے انقرہ کی حمایت کی توقع نہ رکھے، رجب طیب اردوغان
ترک صدر نے کہا کہ آپ کو مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرنے کی آزادی نہیں ہے۔ سویڈن کو نیٹو میں شمولیت کے لیے انقرہ کی حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔
-
سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی، پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے شدید مذمت
پاکستان نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔
-
مغرب کی طرف سے رہبرِ معظم کی توہین جہد العاجز ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہاکہ آج رہبر معظم کے خاکے شائع کرنے سے دنیا کو یہ پیغام پہنچ گیا ہے کہ یہ طاقتیں ہر اس قوت کی توہین کرتی ہیں جس کا تعلق اللہ تعالی، وحی اور دینِ الہی سے ہو۔
-
فرانسیسی میگزین کا اقدام مغرب کی فسادات میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، آیت اللہ رئیسی
ایران کے صدر نے کہا کہ توہین آمیز کارٹون شائع کرنے میں فرانسیسی میگزین کا یہ اقدام مغربی ریاستوں کی جانب سے حال ہی میں ایران میں کرائے گئے فسادات میں ناکام ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
-
ایرانی ترجمان وزارت خارجہ؛
فرانس کو کوئی حق نہیں کہ ڈھٹائی سے دوسرے ملکوں کے مقدسات کی توہین کو جواز فراہم کرے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فرانس کو کوئی حق نہیں کہ آزادی اظہار کے بہانے ڈھٹائی دیکھاتے ہوئے دوسرے ملکوں کے مقدسات کی توہین کا جواز فراہم کرے۔
-
فرانسوی جریدے کے توہین آمیز اقدام کے خلاف قم میں شدید احتجاج+ویڈیو
دینی طلاب اور علمائے کرام سمیت قم کی باشعور عوام نے حرم حضرت معصومہ(س) قم میں فرانسیسی جریدے کی جانب سے شیعہ مرجعیت بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی کی توہین پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
-
"چارلی ہیبڈو" اور ایرانو فوبیا کا منصوبہ
اب یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ آزادی اظہار میں ہولوکاسٹ کیوں شامل نہیں ہے اور توہین و تذلیل کا تعلق صرف مسلمانوں اور مذہب اسلام سے ہی کیوں ہے اور یہودیت اس اصول سے مستثنیٰ کیوں ہے۔؟
-
تہران میں مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی
ایران کے دار الحکومت تہران میں اب سے کچھ دیر پہلے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ۴ بجے حالیہ اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف امام حسین ﴿ع﴾ اسکوائر سے انقلاب اسلامی اسکوائر تک ریلی کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
ایران بھر میں صدائے احتجاج بلند؛
اسلامی انقلاب کے مرکز قم میں احتجاجی مظاہرہ + ویڈیو
ایران کے اسلامی انقلاب کے مرکز مقدس مذہبی شہر قم نماز جمعہ کے بعد میں لاکھوں کی تعداد میں علما اور عام شہریوں نے حالیہ فسادات اور ہنگامہ آرائیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
-
ایران بھر میں صدائے احتجاج بلند؛
دار الحکومت تہران میں نماز جمعہ اور حالیہ ہنگامہ آرائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
دار الحکومت تہران میں آج نماز جمعہ کے سیاسی و عبادی اجتماع کے بعد عوام نے حالیہ ہنگامہ آرائیوں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور مساجد، قرآن اور امام بارگاہوں سمیت مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف ایک عظیم پر امن احتجاجی مارچ کا اہتمام کیا۔
-
ہمدان میں احتجاجی مظاہرہ، مقدسات کی توہین اور ملک میں فسادات کی مذمت
ایران میں حالیہ پر تشدد واقعات اور فسادات کے بعد مختلف شہروں میں فسادات اور مذہبی مقدسات کی توہین کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں، ہمدان میں بھی اس سلسلے میں ایک عوامی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
صوبہ زنجان میں حالیہ فسادات کے خلاف عوامی مظاہرے
ایران میں نوجوان لڑکی مہسا امینی کی موت کے بعد فسادات کے بعد صوبہ زنجان میں عوام کی کثیر تعداد نے ان غیر قانون اقدامات، توڑ پھوڑ اور دینی اور قومی مقدسات کی توہین کی شدید مذمت کی۔