9 جنوری، 2023، 12:29 PM

فرانسیسی میگزین کا اقدام مغرب کی فسادات میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، آیت اللہ رئیسی

فرانسیسی میگزین کا اقدام مغرب کی فسادات میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، آیت اللہ رئیسی

ایران کے صدر نے کہا کہ توہین آمیز کارٹون شائع کرنے میں فرانسیسی میگزین کا یہ اقدام مغربی ریاستوں کی جانب سے حال ہی میں ایران میں کرائے گئے فسادات میں ناکام ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے توہین آمیز کارٹونوں کی حالیہ اشاعت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ آزادی کے بہانے بے حرمتی اور توہین آمیز حرکتوں کا سہارا لینا بدتمیز دشمنوں کی منطق کی مضحکہ خیزی کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔ یہ ان کی اس سازش پر مایوسی کو ظاہر کرتا ہے جو انہوں نے ملک میں فسادات اور بدامنی کو ہوا دینے کے لیے کی تھی۔

انہوں نے دیگر اقوام کے خلاف امریکی صدر بائیڈن کے حالیہ غیر مہذب تبصروں کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تبصروں سے امریکی استعمار کی یاد تازہ ہو گئی۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن کے بیانات نے انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق سے متعلق امریکی دعووں کا اصل چہرہ بھی ظاہر کر دیا۔

آیت اللہ رئیسی نے ان معاشی پالیسیوں کی طرف اشارہ کیا جن پر ان کی انتظامیہ عمل پیرا ہے اور کہا کہ ان کے مختلف صوبوں کے باقاعدہ دوروں کا مقصد روبرو ملاقاتوں میں لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

News Code 1914095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha