5 جنوری، 2023، 12:00 PM

خلائی شعبے میں ایران کی کامیابیاں مغربی پابندیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، آیت اللہ رئیسی

خلائی شعبے میں ایران کی کامیابیاں مغربی پابندیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، آیت اللہ رئیسی

ایران کے صدر نے خلائی صنعت میں ملک کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس میدان میں تیز رفتار ترقی مغربی پابندیوں اور اسلامی جمہوریہ کو تنہا کرنے کی سازشوں کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں ملک کی سپریم اسپیس کونسل کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے خلائی جہاز بھیجنے کی ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی سیاروں کو زمین کے مدار میں رکھنے کے سلسلے میں ملک کی مزید پیشرفت ایران مخالف ٹیلی ویژن اور سیٹلائٹ چینلز کی نشریات کے میدان میں دشمنوں کی سازشوں کو بے اثر کر دے گی۔

ایرانی صدر نے دشمن کی جانب سے ایران کی خلائی کامیابیوں کو فوجی مقاصد تک محدود رکھنے کی کوششوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔ انہوں نے خلائی صنعت میں ملک کی ترقی اور نمایاں کامیابیوں پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ خلائی شعبے کے کارکنوں کی محنت اور جدو جہد کو سراہتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس میدان میں تیز رفتار ترقی مغربی پابندیوں اور اسلامی جمہوریہ کو تنہا کرنے کی سازشوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

 آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ خلائی صنعت ملک کے اثاثوں میں سے ایک ہے اور آگے بڑھانے والی صنعتوں میں بھی، جن کی ترقی دیگر صنعتوں اور علوم کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی طاقت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ایک اور جگہ مزید کہا کہ خلائی سائنس اور صنعتیں آج دنیا کی ترقی پذیر اقتصادیات اور تجارتی میدانوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اس سائنس اور صنعت کی کمرشلائزیشن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ ایران نے اپنا پہلا سیٹلائٹ امید 2009 میں چھوڑا تھا جبکہ رصد (مشاہدہ) سیٹلائٹ 2011 میں مدار میں بھیجا گیا تھا۔ 2012 میں ایران نے اپنا تیسرا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ نوید  کامیابی کے ساتھ مدار میں رکھا۔

اپریل 2020 میں، ملک نے اپنے پہلے فوجی سیٹلائٹ کو مدار میں کامیاب لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ اور مارچ 2022 میں، اس نے اپنا دوسرا فوجی سیٹلائٹ خلا میں اڑا دیا۔

اگست 2022 میں بھی ایران نے ایک ہائی ریزولوشن امیجنگ سیٹلائٹ خیام کو مدار میں چھوڑا۔ اس سیٹلائٹ کو قازقستان میں ماسکو سے چلنے والے بائیکونور کاسموڈروم سے خلا میں بھیجا گیا تھا جس میں سویوز 2.1 بی راکٹ کا استعمال کیا گیا تھا۔

News ID 1914025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha