12 جنوری، 2023، 8:30 AM

ایران اور بھارت کی تجارت 2 ارب ڈالر سے متجاوز ہوچکی ہے

ایران اور بھارت کی تجارت 2 ارب ڈالر سے متجاوز ہوچکی ہے

بھارت کی وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے آغاز سے نومبر کے آخر تک ایران کی بھارت کے ساتھ تجارت 2.29 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے فنانشل ٹریبیون نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے آغاز سے نومبر کے آخر تک ایران کی بھارت کے ساتھ تجارت 2.29 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران ہندوستان کو برآمدات 606 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 63.09 فیصد زیادہ ہے۔ برآمد شدہ سامان میں بنیادی طور پر 156 ملین ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعات، 147 ملین ڈالر کی ڈائی انٹرمیڈیٹس، 131 ملین ڈالر مالیت کے تازہ پھل اور 40 ملین ڈالر مالیت کے بقایا کیمیکلز اور اس سے منسلک مصنوعات شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران ہندوستان سے ایران کی درآمدات 1.68 بلین ڈالر رہیں جو سال بہ سال 51.24 فیصد زیادہ ہے۔ درآمدات میں بنیادی طور پر 1 بلین ڈالر مالیت کا چاول، 79 ملین ڈالر مالیت کی چائے، 66 ملین ڈالر کی چینی، 61 ملین ڈالر مالیت کے چاول کی دیگر اقسام اور 44 ملین ڈالر مالیت کے نامیاتی کیمیکل شامل ہیں۔
 

News Code 1914139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha