ایران کی اعلیٰ دینی مرجعیت اور دیگر مذہبی مقدسات کی شان میں فرانس کے بدنام زمانہ جریدے چارلی ہیبڈو کی گستاخی کے بعد تہران کے انقلابی عوام اور ایران کے دینی مدارس کے طلبا و علما نے تہران میں فرانس کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے فرانس کے صیہونی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے مرجعیت کی شان میں گستاخی کئے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فرانس کی حکومت کی جانب سے اگر اس جریدے کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو اس گستاخی کا ذمہ دار فرانس کی حکومت کو سمجھا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ