مظاہرین کی سرکوبی کے لئے پولیس کے تشدد پسندانہ اور انتہا پسندانہ اقدامات کے بعد فرانس میں ایک بار پھر مظاہروں کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔ اس بار فرانسیسی عوام پولیس کے تشدد اور اسکی انتہا پسندی کے خلاف میدان میں اترے ہیں۔
مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں اور بعض علاقے میدان جنگ کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ اس درمیان کچھ مظاہرین بالخصوص خواتین پر پولیس کے تشدد کی کچھ ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں جن پر انٹرنیٹ صارفین نے اپنا سخت ردعمل دکھاتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ