فرانس پولیس
-
فرانس، احتجاج میں شدت، سڑکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعیینات
فرانس میں صدر میکرون کی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ ریٹائرمنٹ کی عمر کے بارے میں اصلاحات کے خلاف احتجاج میں اضافے کی وجہ سے وزارت داخلہ نے سڑکوں اور شاہراہوں پر 13 ہزار پولیس اہلکار تعیینات کئے ہیں۔
-
فرانس، میکرون حکومت کے خلاف مظاہرے جاری،نہتے شہریوں کے خلاف پولیس کے خصوصی دستے کی وحشیانہ کاروائیاں
فرانس میں صدر ایمائل کی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے اصلاحات کے اعلان کے بعد دارالحکومت پیرس میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
-
فرانس میں خواتین پر تشدد، حقوق نسواں کے نام نہاد علمبردار یورپی وزراء کو سانپ سونگھ گیا، ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت یورپ میں خواتین کے حقوق کے نام نہاد علمبردار کہاں غائب ہوگئے ہیں اور فرانس کی خواتین کے حقوق کے لئے اجتماعی طور پر کیوں آواز بلند نہیں کررہے ہیں؟
-
فرانس میں عوامی آواز کو دبانے کی کوشش قابل مذمت ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ہم فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کرے اور نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرے۔
-
فرانس میں زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ متعدد افراد گرفتار+ویڈیو
فرانسیسی وزیر داخلہ نے کل کے مظاہرے کو "بلیک دن" قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کے متعدد اہلکار زخمی اور سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
فرانس میں پرتشدد مظاہرے؛ برطانوی بادشاہ کا پیرس کا دورہ منسوخ
فرانس میں ملک گیر احتجاج کے پیش نظر فرانسوی صدارتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی بادشاہ نے اس ملک کے دورے کو منسوخ کر دیا ہے۔
-
فرانس میں مظاہرین پر کریک ڈاون پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل: فرنچ پولیس انسانی حقوق سے بیگانہ ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس میں جاری مظاہروں پر پولیس کے کریک ڈاون پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد دعویداروں کے درس صرف اور صرف دوسروں کے لیے ہیں، جس بات کی وہ تبلیغ کرتے ہیں خود اس پر عمل نہیں کرتے۔
-
فرانس میں مسلسل وسیع ہڑتالیں/20 سے 30% پروازیں منسوخ
فرانس میں جاری مظاہروں اور ہڑتالوں کے بعد اس ملک کے ایوی ایشن حکام نے اعلان کیا کہ ملک میں متعدد پروازیں منسوخ کر دی جائیں گی۔
-
فرانس میں حکومت مخالف عوامی مظاہرے، مظاہرین پر تشدد+تصاویر
پنشن اصلاحات کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ فرانس بھر بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت پیرس میں تقریبا پانچ لاکھ افراد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرہ کیا اور گاڑی اور کچرے کے ڈبے جلادیے۔
-
فرانس میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
-
فرانس میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، کئی افراد زخمی
نوجوانوں سے متعلق گیارہ تنظیموں اور ایک بائیں بازو کی جماعت کی کال پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ ہوا۔ یہ مظاہرہ ریٹائرمینٹ قانون میں حکومتی ترمیم کے خلاف کیا گیا جو بعد میں پولیس کے ساتھ شدید جھڑپوں کی شکل اختیار کر گیا۔
-
فرانس میں پنشن کے معاملے پر کشیدگی کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد کا احتجاج
فرانس میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے جمعرات کو حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا اور ہڑتال کی۔
-
ایرانی کی فرانس میں جاری پر امن مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت؛
فرانس پولیس کو پرامن مظاہروں سے نمٹنے میں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پرامن مظاہروں سے نمٹنے کے لیے فرانس پولیس کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔