25 دسمبر، 2022، 8:43 AM

ایرانی کی فرانس میں جاری پر امن مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت؛

فرانس پولیس کو پرامن مظاہروں سے نمٹنے میں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

فرانس پولیس کو پرامن مظاہروں سے نمٹنے میں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پرامن مظاہروں سے نمٹنے کے لیے فرانس پولیس کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیرس میں ہونے والے پرتشدد اور نسل پرستانہ حملے جس میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک ہوئے ہیں، کی مذمت کی۔

کنعانی نے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لوگوں کی زندگیوں بالخصوص مسلمانوں، اقلیتوں اور تارکین وطن کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر بہت زیادہ فکر مند ہے اور پرامن مظاہروں سے نمٹنے کے لیے فرانس پولیس کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتا ہے۔فرانسیسی حکومت کی اقلیتوں اور تارکین وطن کے ساتھ امتیازی پالیسیاں اپنانے کے ساتھ ساتھ مظاہرین کے ساتھ پرتشدد سلوک کے سیاسی پس منظر پر غور کرتے ہوئے، کنعانی نے مزید کہاکہ پیرس کے واقعے کے حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات سے اس کی جہت کو واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے فرانس حکومت کی اقلیتوں اور تارکین وطن کے حوالے سے امتیازی پالیسیاں اپنانے اور مظاہرین کے ساتھ پرتشدد سلوک کے سیاسی پس منظر کے پیش نظر، مزید کہا کہ پیرس واقعے کے حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات سے اس کے مختلف پہلووں کو واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
 

News ID 1913824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha