مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اتوار کے روز جنوبی افریقہ میں فیول ٹینکر دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور دھماکے میں متعدد افراد کی ہلاکت پر جنوبی افریقہ کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
خیال رہے کہ آج اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے مشرق میں بوکس برگ کے علاقے میں پل کے نیچے پھنس جانے والا گیس ٹینکر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا زیادہ شدید تھا کہ لوگ مقامی عمارتوں سے ٹکرا گئے۔
آپ کا تبصرہ