26 مارچ، 2023، 3:56 PM

فرانس میں خواتین پر تشدد، حقوق نسواں کے نام نہاد علمبردار یورپی وزراء کو سانپ سونگھ گیا، ایران

فرانس میں خواتین پر تشدد، حقوق نسواں کے نام نہاد علمبردار یورپی وزراء کو سانپ سونگھ گیا، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت یورپ میں خواتین کے حقوق کے نام نہاد علمبردار کہاں غائب ہوگئے ہیں اور فرانس کی خواتین کے حقوق کے لئے اجتماعی طور پر کیوں آواز بلند نہیں کررہے ہیں؟

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ فرانس کی پولیس کے ہاتھوں احتجاجی مظاہرین مخصوصا خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے مناظر دیکھنے کے بعد عالمی برادری کے ذہن میں سوال ابھرتا ہے کہ عورت اور حقوق نسواں کا دم بھرنے والے یورپی وزراء منظر عام سے کیوں غائب ہوگئے ہیں اور فرانس میں مظالم کا شکار ہونے والی خواتین کے حقوق کے لئے اجتماعی طور پر کنسرٹ منعقد کرنے اور صدائے احتجاج بلند کرنے سے کیوں گریزاں ہیں؟

News ID 1915507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha