24 مارچ، 2023، 5:29 PM

فرانس میں پرتشدد مظاہرے؛ برطانوی بادشاہ کا پیرس کا دورہ منسوخ

فرانس میں پرتشدد مظاہرے؛ برطانوی بادشاہ کا پیرس کا دورہ منسوخ

فرانس میں ملک گیر احتجاج کے پیش نظر فرانسوی صدارتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی بادشاہ نے اس ملک کے دورے کو منسوخ کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی شدت کے باعث فرانسیسی صدراتی دفتر نے برطانوی بادشاہ کے پیرس کا پہلے سے طے شدہ دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گارڈین اخبار نے اس بارے میں لکھا ہے کہ ایلیسی پیلس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سفر کو ملتوی کرنے کا فیصلہ فرانسیسی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد، فرانسیسی اور برطانوی حکومتوں کے مابین مشاورتی عمل اور ایمانوئل میکرون اور چارلس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد کیا گیا۔ 

انگلینڈ کے بادشاہ چارلس سوم کے شیڈول کے مطابق، انہوں نے اتوار 26 مارچ کو فرانس کا دورہ کرنا تھا، تاہم فرانس میں بڑے پیمانے پر مظاہروں اور ہنگاموں کی وجہ سے دورے کو تا اطلاع ثانوی ملتوی کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایک ملین سے زائد افراد فرانس کی سڑکوں پر نکل آئے اور میکرون حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے قانون میں ترمیم کے خلاف پولیس فورسز سے جھڑپیں کیں۔

News ID 1915476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha