8 جنوری، 2023، 2:41 PM

ایرانی ترجمان وزارت خارجہ؛

فرانس کو کوئی حق نہیں کہ ڈھٹائی سے دوسرے ملکوں کے مقدسات کی توہین کو جواز فراہم کرے

فرانس کو کوئی حق نہیں کہ ڈھٹائی سے دوسرے ملکوں کے مقدسات کی توہین کو جواز فراہم کرے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فرانس کو کوئی حق نہیں کہ آزادی اظہار کے بہانے ڈھٹائی دیکھاتے ہوئے دوسرے ملکوں کے مقدسات کی توہین کا جواز فراہم کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ فرانس استعماریت، انسانی حقوق اور اندرون و بیرون ملک آزادی اظہار کی خلاف ورزی کی سیاہ تاریخ رکھتے ہوئے کوئی حق نہیں رکھتا کہ آزادی اظہار کے بہانے ڈھٹائی دیکھاتے ہوئے دوسرے ملکوں، اقوام اور الہٰی ادیان کے پیروکاروں کے مقدسات کی توہین کا جواز فراہم کرے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ فرانسیسی سیاستدانوں کو بین الاقوامی تعلقات کے واضح اور بنیادی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے، یعنی باہمی احترام، دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور دوسروں کی قومی، دینی اور مذہبی اقدار اور مقدسات کا احترام۔

News ID 1914077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha