مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ صہیونی نسل پرست حکومت نے 2022 میں ریکارڈ (224 شہداء) قائم کر کے مردوں، خواتین اور بچوں کی شہادتوں اور زخمیوں کے حوالے سے فلسطینیوں کے لیے خونبار ترین سال رقم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں صہیونی غاصبوں کے ہاتھوں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 3 فلسطینی شہید ہوئے اور 2023 کے پہلے دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 7 ہو گئی جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں!
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک بدنامہ زمانہ دہشت گرد کی قیادت میں اسرائیلی حکومت کی منظم دہشت گردی میں اضافے کے امکان نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کے جرائم میں اضافے کے بارے میں عالمی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔
کنانی نے واضح کیا کہ یورپ اور امریکہ میں انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں سے کہ جو صہیونی جرائم کے شریکِ کار ہیں، کوئی امید نہیں تاہم دنیا کے آزاد لوگوں کی فلسطین کی مظلوم قوم کی مدد ایک انسانی ذمہ داری اور نیز بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے مدد بھی ہے۔
آپ کا تبصرہ