مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بدھ کے روز افغان وزارت خارجہ کے کمپاؤنڈ کے سامنے ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ مقامی افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے کمپاؤنڈ کے سامنے ہونے والے دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں تاہم کابل کی طالبان پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد پانچ بتائی ہے۔
در ایں اثنا کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے بھی نے بدھ کے روز افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔
سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ کابل میں ایرانی سفارت خانہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے سامنے ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں وزارت کے متعدد ملازمین اور بے گناہ افغان عوام ہلاک اور زخمی ہوئے۔ سفارت خانے نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
آپ کا تبصرہ