مہر خبررساں ایجنسی نے "ہشت صبح" میگزین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سابق حکومت میں شامل ایک خاتون پارلیمنٹ رکن مرسل نبی زادہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنے مکان کے اندر قتل کر دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کے ساتھ ان کا گارڈ بھی مارا گیا جبکہ بھائی زخمی ہو گیا ہے۔
طالبان حکومت کے پولیس ترجمان نے اس واقعے کی تحقیقات اور مجرموں کی گرفتاری عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ