25 ستمبر، 2022، 5:08 PM

تہران میں مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی

تہران میں مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی

ایران کے دار الحکومت تہران میں اب سے کچھ دیر پہلے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ۴ بجے حالیہ اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف امام حسین ﴿ع﴾ اسکوائر سے انقلاب اسلامی اسکوائر تک ریلی کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے انقلابی اور مومن عوام نے آج پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دینی مقدسات سے اظہار عقیدت اور وابستگی کے لئے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا ہے۔ ریلی اب سے کچھ دیر پہلے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ۴ بجے شروع ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز بہت سی عوامی تنظیموں اور قرآنی اور دینی مراکز نے عوام سے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کرنے کی درخواست کی تھی۔ ریلی کا مقصد گزشتہ چند دنوں میں بلوائیوں کے ہاتھوں توڑ پھوڑ اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی کارروائیوں کی مذمت ہے۔

ریلی میں بڑوں کے ساتھ بچوں اور خواتین ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ ریلی میں شہدا کے خاندانوں، جنگ سے متاثرہ سابق فوجیوں اور عوامی رضاکاروں سمیت معاشرے تمام طبقوں کے لوگ شامل ہیں۔

News ID 1912463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha