25 ستمبر، 2022، 3:00 PM

سعودی عرب ایران کے ساتھ مثبت تعلقات کا خواہاں ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب ایران کے ساتھ مثبت تعلقات کا خواہاں ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک یقینی طور پر ایران میں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے، تاہم اب بھی کچھ اختلافات موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائڈ لائن پر فرانس 24 کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

بن فرحان نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارے ایران کے ساتھ اب بھی اختلافات موجود ہیں جس نے انہیں اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات سے روکا ہوا ہے، مزید کہا کہ ہم یقیناً ایران میں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے اور مثبت تعلقات استوار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو مغربی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے تحفظات اور خدشات ہیں، خاص طور پر IAEA کے معائنوں پر۔

تاہم شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ ایک ناقص ڈیل بھی کسی ڈیل کے نہ ہونے والی صورتحال سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ جب تک ہر چیز پر اتفاق نہیں ہو جاتا کوئی معاہدہ نہیں ہو گا۔

در ایں اثنا سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان بعض اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اختلافات نے مجھے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات سے روکا ہوا ہے۔

News ID 1912459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha