جوہری معاہدہ
-
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری تعاون کی راہ ہموار کرے گا، تاہم اس میں یورینیم افزودگی پر پابندی سے متعلق گولڈ اسٹینڈرڈ اور اضافی پروٹوکول شامل نہیں۔
-
ایران_امریکہ معاہدے میں جوہری پروگرام شامل نہیں، رائٹرز
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ابتدائی معاہدے میں ایرانی جوہری پروگرام شامل نہیں۔
-
ایران استکبار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے، یہی ایٹم بم سے کم نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹم بم یہی ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے سامنے سر نہیں جھکاتا، انقلاب اسلامی کے آغاز سے اب تک یہی ایران کا طرہ امتیاز ہے۔
-
ایران پابندیوں کے بعد کے دور سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، سیاسی تجزیہ کار کی مہر نیوز سے گفتگو
معروف سیاسی مبصر مومنی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے قانونی اختتام کے باوجود ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور قومی مفادات کے تحفظ میں خود کفیل ہے۔
-
امریکہ اور اسرائیل ایران کے جوہری معاملے کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، روسی مندوب
میخائیل اولیانوف نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں قرارداد 2231 کی مدت ختم ہونے کے بعد ایران کے جوہری معاملے پر آئی اے ای اے کی نگرانی کا دائرہ محدود ہوگیا ہے۔
-
ایران، روس اور چین کا آئی اے ای اے سربراہ کو مشترکہ خط، اقوام متحدہ کی قرارداد پر مشترکہ موقف
تینوں ممالک نے مغربی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قرارداد 2231 کی تمام شقیں 18 اکتوبر سے ختم ہوچکی ہیں۔
-
قرارداد 2231 کے تحت جوہری پابندیاں 18 اکتوبر کو ختم ہوجائیں گی، ایران
اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ، یورپی ممالک اور عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے کہ قرارداد 2231 کی 10 سالہ مدت مکمل ہونے پر ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر عائد تمام پابندیاں قانونی طور پر ختم ہوجائیں گی لہذا کسی بھی غیرقانونی اقدام یا دعوے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔