24 جنوری، 2025، 7:42 PM

ایران کے ساتھ ایک نیا جوہری معاہدہ کیا جاسکتا ہے، صدر ٹرمپ

ایران کے ساتھ ایک نیا جوہری معاہدہ کیا جاسکتا ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر نے ایران کے جوہری مسئلے اور مذاکرات پر نیا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جدید معاہدے کا امکان موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات اور جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات اور جوہری معاہدے کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے طریقے موجود ہیں جن سے اس موضوع کا جائزہ لیا جا سکتا ہے اور اس کے بارے میں یقین حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی معاہدے کو دس گنا زیادہ باریکی سے پرکھنا ہوگا۔

انہوں نے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا صرف یہی کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا ہے تو ہر کوئی اس ہتھیار تک رسائی حاصل کرے گا اور صورتحال خطرناک رخ اختیار کرے گی۔

News ID 1929818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha