6 جون، 2024، 2:49 PM

مغربی ممالک کے دباو میں نہیں آئیں گے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا، ایران

مغربی ممالک کے دباو میں نہیں آئیں گے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا، ایران

ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ترجمان نے آئی اے ای اے میں مغربی ممالک کی قرارداد کو سیاسی دباو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے حقوق کا ہر حال میں دفاع کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں مغربی ممالک کی قرارداد غیر تعمیری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدے کے تحت کچھ اقدامات کیے ہیں۔ مغربی ممالک سے توقع ہے کہ بین الاقوامی اداروں کو غلط مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے بجائے باہمی تعاون کی راہ اپنائیں گے۔ ماضی کے تجربات ثابت کرتے ہیں کہ ایران اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹتا ہے۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی طرف سے عالمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی ہے جس کو گذشتہ قرارداد کی نسبت کم پذیرائی ملی ہے۔ روس اور چین کے علاوہ سعودی عرب جیسے ممالک نے قرارداد کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

عالمی ادارے کے 8 رکن ممالک نے ایران کی حمایت میں بیان دے ثابت کیا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کو عالمی ادارے میں زیادہ حمایت نہیں مل رہی ہے۔

News ID 1924522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha