6 جون، 2024، 3:19 PM

پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی سفارتخانہ آمد؛

صدر رئیسی کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ مسلم امہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے، سردار ایاز صادق

صدر رئیسی کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ مسلم امہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے، سردار ایاز صادق

پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی سفیر سے شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہداء کے لئے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی سفیر سے شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہداء کے لئے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی ایرانی سفارت خانہ گئے جہاں انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

سپیکر نے اس موقع پر کہا کہ شہید صدر ابراہیم رئیسی بہت بڑے سکالر اور سیاسی رہنما تھے۔ صدر رئیسی کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ مسلم امہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔صدر رئیسی سے ان کے حالیہ دورہ پاکستان میں انتہائی مفید ملاقات ہوئی تھی۔صدر رئیسی اور وزیر خارجہ کو پاک ایران دوستی اور خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا بھرپور داعی پایا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل اور امتحان کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سپیکر نے صدر رئیسی اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے وقت میں ملک سے باہر تھا جس وجہ سے پہلے حاظر نہیں ہو سکا۔ایران کے سفیر نے ایرانی سفارتخانے آمد پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کے لئے اظہار تعزیت کے پیغام اور سفارت خانے تشریف آوری پر آپ کا ممنون ہوں۔

مرحوم صدر رئیسی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ایران پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

News ID 1924524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha