6 جون، 2024، 2:50 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کا اجلاس، رہبر کے فرمودات پر عمل کی تاکید

ایرانی صدارتی انتخابات، مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کا اجلاس، رہبر کے فرمودات پر عمل کی تاکید

مقننہ، مجریہ اور عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور منفی رویے سے احتراز کرتے ہوئے رہبر معظم کی نصیحتوں کے مطابق انتخابی مہم چلانے پر زور دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی ریاست کے تینوں ستونوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں آئین کے مطابق مقررہ مدت کے اندر صدارتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں اہم اقدامات پر غور کیا گیا۔

قائم مقام صدر محمد مخبر کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں عدلیہ اور مقننہ کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں صدر کے قانونی امور کے معاون، وزیراطلاعات، وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی اور قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں صدارتی انتخابات کے دوران رہبر معظم کے فرمودات کو راہنما اصول قرار دینے پر تاکید کی گئی جن کی طرف امام خمینی کی برسی کے موقع پر رہبر معظم نے اشارہ کیا تھا۔

اجلاس میں وزیراطلاعات نے کہا کہ صدارتی امیدواروں اور ان کے حامیوں کی جانب سے منفی سرگرمیوں پر انتباہ کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور خفیہ ایجنسیاں بیرون ممالک سے انتخابات کی فضا خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گی تاکہ عوام پرامن ماحول میں انتخابات میں شرکت کرسکیں۔

اس موقع پر قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کے لئے ٹی وی اور ریٖڈیو پر مناسب موقع فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان نے عزم ظاہر کیا کہ انتخابات کے انعقاد میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

News ID 1924523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha