2 جون، 2024، 9:28 AM

ایرانی صدارتی انتخابات، تینوں اہم اداروں کے سربراہان کی اجلاس، امیدواروں کو تعمیری سیاست کی تاکید

ایرانی صدارتی انتخابات، تینوں اہم اداروں کے سربراہان کی اجلاس، امیدواروں کو تعمیری سیاست کی تاکید

ایران میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ریاست کے مرکزی اداروں کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں امیدواروں پر انتخابی مہم کے دوران منفی سیاست سے گریز اور مثبت سیاست اپنانے پر زور دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران میں صدارتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر رئیسی کی شہادت کے بعد قبل از وقت ہونے والے انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں ریاست کے بنیادی ستونوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا۔ مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کے علاوہ نگران کونسل کے نائب سربراہ، صدر کے قانونی امور کے معاون، وزیر مواصلات اور قومی ٹیلیویژن نیٹ ورک کے سربراہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں صدر کے قانونی امور کے معاون نے کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں بہترین اقدامات پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں تینوں اداروں کے سربراہان نے انتخابی امیدواروں پر زور دیا کہ انتخابی مہم کے دوران مثبت سیاست اختیار کرتے ہوئے منفی اقدامات سے گریز کریں۔

قائم مقام صدر محمد مخبر نے اس موقع پر کہا کہ عدلیہ اور انتظامی ادارے پرامن اور شفاف انتخابات منعقد کرنے کے لئے پوری توانائی استعمال کریں۔

News ID 1924447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha