11 دسمبر، 2021، 7:40 PM

ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد

ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد

اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا " مجریہ، مقننہ اور عدلیہ " کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس عدلیہ کے سربراہ کی میزبانی میں منعقد ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا " مجریہ، مقننہ اور عدلیہ " کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ غلامحسین محسنی اژہ ای نے شرکت کی۔  اس اجلاس میں ملکی اور غیرملکی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں بھی غور کیا گيا۔ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا اجلاس ہر ہفتہ منعقد ہوتا ہے۔

News ID 1909119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha