مہر نیوز کے مطابق، تہران میں جمعرات کی صبح وزارت داخلہ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران صدارتی انتخابات کے لئے نامزد امیدواروں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوا۔
ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے امیدواروں کے اندراج کی افتتاحی تقریب میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک حادثے کے باوجود ہم نے اس بحران کو خوش اسلوبی سے عبور کیا اور ملکی معاملات میں کوئی خلل نہیں پڑا۔
وزیر داخلہ نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں صدارتی انتخابات کا باضابطہ آغاز ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کیا تھا جس میں ایران بھر کے صوبوں اور شہروں کے گورنروں کو اگلے تین دنوں کے اندر اپنے علاقوں میں انتخابی انتظامی کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
امیدواروں کی رجسٹریشن کی مدت جو آج سے شروع ہوئی ہے 3 جون تک جاری رہے گی۔
ایرانی حکومت کی عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے سربراہان پر مشتمل ایک کونسل نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے ایک دن بعد میٹنگ کی اور 28 جون کو ملک میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کے طور پر اتفاق کیا۔
آپ کا تبصرہ