30 جون، 2024، 9:15 AM

ایرانی صدارتی انتخابات، امیدواروں کے درمیان پیر اور منگل کو انتخابی مباحثہ ہوگا

ایرانی صدارتی انتخابات، امیدواروں کے درمیان پیر اور منگل کو انتخابی مباحثہ ہوگا

ایرانی صدارتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں دونوں امیدوار جلیلی اور پزشکیان کے درمیان ٹی وی اور ریڈیو پر پیر اور منگل کا انتخابی مباحثہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان اگلے جمعہ کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

ووٹنگ سے پہلے دونوں کے درمیان انتخابی مباحثہ ہوگا جو قومی ٹی وی اور ریڈیو پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

قومی ذرائع ابلاغ کے سربراہ برائے صدارتی انتخابات محمد صالح مفتاح نے کہا ہے کہ دونوں امیدواروں کے درمیان پیر اور منگل کو ٹی وی اور ریڈیو پر انتخابی مباحثہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رات ساڑھے نو بجے شروع ہونے والا انتخابی مباحثہ دو گھنٹوں پر مشتمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مباحثے کے میزبان کے بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

News ID 1925090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha