ایران میں صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا جس میں امیدواروں نے اپنا انتخابی ایجنڈا پیش کیا۔
ایران میں صدر رئیسی کی شہادت کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چھے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔
28 جون کو ہونے والے انتخابات سے پہلے امیدوار انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ قومی ٹی وی اور ریڈیو پر امیدواروں کے درمیان مباحثہ عوام کے درمیان مقبول ہے۔
کل اس حوالے سے پہلا مباحثہ ہوا۔ ایران کے مختلف شہروں میں لوگوں نے ٹی وی سکرین کے سامنے بیٹھ کر مباحثہ سنا۔
آپ کا تبصرہ