18 جون، 2024، 6:35 PM

عوامی معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے، صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان

عوامی معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے، صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان

ایران کے صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان نے منگل کے روز اپنی خارجہ پالیسی کے ایجنڈے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے صدارتی امیدوار مسعود یزشکیان نے منگل کے روز اپنی خارجہ پالیسی کے ایجنڈے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے یا JCPOA کی بحالی ایرانیوں کی حمایت سے ممکن ہو گی اور ملک کے اندر اتحاد ایک کامیاب خارجہ پالیسی میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایک مضبوط اور متففہ خارجہ پالیسی کے بغیر، ہم ملک کے معاشی مفادات کو آگے نہیں بڑھا سکتے اور مطلوبہ اہداف بھی حاصل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کے حصول کے لیے اندرونی اختلافات کو ایک طرف رکھنا چاہیے اور ماہرین کو خارجہ پالیسی کے مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔

ایران میں صدر کے عہدے کے لیے چھے امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سعید جلیلی، علی رضا زکانی، امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، مصطفی پور محمدی، محمد باقر قالیباف اور مسعود پزشکیان شامل ہیں۔

انتخابی مہم کا دورانیہ اتوار کو شروع ہوا جو 26 جون تک چلے گا، ملک بھر میں صدارتی انتخابات جمعہ 28 جون کو ہونے والے ہیں۔

نئی منتخب ہونے والی انتظامیہ جولائی کے شروع میں اقتدار سنبھالے گی اور چار سال تک ملکی معاملات چلانے کی ذمے دار ہوگی۔

News ID 1924799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha