18 جون، 2024، 3:33 PM

پابندیوں کے باوجود ایران کی طبی مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ

پابندیوں کے باوجود ایران کی طبی مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ

امریکہ اور مغربی ممالک کی غیرمنصفانہ پابندیوں کے باوجود ایران 50 ممالک کو طبی اور دواسازی کی مصنوعات برامد کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سیکریٹری آصف مہدوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے ظالمانہ اور غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود ملک مختلف شعبوں میں پیدوار بڑھانے میں کامیاب ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد ایرانی مڈیسن کمپنیاں بیرون ملک اپنی مصنوعات برامد کررہی ہیں۔۔ اس وقت تقریبا 50 ممالک ایرانی مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔

مہدوی نے مزید کہا کہ ایرانی کلینڈر کے موجودہ سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران ایران کی برامدات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس سے پہلے ایرانی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ حیدر محمدی نے کہا تھا کہ ایران کی دواسازی کی مارکیٹ  بہت فعال ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں موجود دوائیوں کی 99 فیصد ایران میں تیار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایران نے میڈیکل کے شعبے میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

News ID 1924791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha