اس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں

ایرانی وزارت صحت کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین کے کامیاب تجربات کے پیش نظراس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں ۔

مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد رضا شانہ ساز نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین کے کامیاب تجربات کے پیش نظراس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں ۔

وزارت صحت کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد رضا شانہ سازنے کہا کہ ویکسین کی تیاری ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے اور ایران اب ویکسین تیار کرنے والے 6 ممالک میں صف میں شامل ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے اندر ایرانی  ویکسینوں کی تیاری پچھلے 16 ماہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

شانہ ساز نے کہا کہ  اب تک ایران میں کورونا ویکسین بنانے والے تین صنعت کار قومی اخلاقیات کمیٹی سے اخلاق کی سند حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کے مطابق اب تک 12 مملک نے ایرانی کورونا ویکسین خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ ملکی ضروریات پورا کرنے کے بعد ہی ایرانی کورونا ویکسین دیگر ممالک کو فروخت کی جائے گی اور اس سلسلے میں ہمیں بڑے پیمانے پرپیداواری مرحلے میں داخل ہونا پڑے گا۔

News Code 1907227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =