23 جون، 2024، 3:23 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، ملکی ترقی کے لئے عوام پر اعتماد کرنا ہوگا، سعید جلیلی

ایرانی صدارتی انتخابات، ملکی ترقی کے لئے عوام پر اعتماد کرنا ہوگا، سعید جلیلی

صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے عوام پر اعتماد کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں صدر رئیسی کی شہادت کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ صدارتی امیدوار کی جانب سے  انتخابی مہم عروج پر ہے۔ قومی ذرائع ابلاغ کے علاوہ مختلف صوبوں اور شہروں میں سیاسی جلسے اور کارنر میٹنگ منعقد ہورہے ہیں۔

صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے انتخابی مہم کے دوران اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیرونی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات اور معاہدوں کا انتظار کئے بغیر عوام پر اعتماد کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہوگا۔

طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج حکومت کو پہلے سے زیادہ طلباء اور اساتذہ کی مدد کی ضرورت ہے۔ ملکی تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والی باصلاحیت طلباء ملک اور قوم کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔ ہمیں نوجوان نسل کی صلاحتیوں سے استفادہ کرنا ہوگا۔

News ID 1924907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha