19 جون، 2024، 11:18 PM

مغربی ممالک کے ساتھ مذاکرات سے کوئی مسئلہ نہیں، صدارتی امیدوار زاکانی

مغربی ممالک کے ساتھ مذاکرات سے کوئی مسئلہ نہیں، صدارتی امیدوار زاکانی

ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدوار علی رضا زاکانی نے کہا کہ وہ مغربی ممالک کے ساتھ بات چیت کی حمایت کرتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ مغرب صرف امریکہ اور تین بڑی یورپی ریاستوں کا نام نہیں۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدوار اور تہران کے موجودہ میئر علی رضا زاکانی نے کہا: ہمیں مغربی ممالک کے ساتھ مذاکرات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغرب صرف امریکہ اور تین یورپی ممالک یعنی برطانیہ، فرانس اور جرمنی نہیں جو ایران جوہری معاہدے کے فریق ہیں۔ ان ممالک نے ایران کے ساتھ دستخط شدہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے واشنگٹن کا ساتھ دیا جو مئی 2018 میں غیر قانونی طور پر اس سے دستبردار ہو گیا تھا۔ 

صدارتی امیدوار نے کہا کہ ہم باہمی احترام چاہتے ہیں اور مشرق کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، جس سے ہمارا تعلق ہے۔

یاد رہے ایران میں صدر کے عہدے کے لیے اس وقت چھے امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سعید جلیلی، علی رضا زاکانی، امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، مصطفی پور محمدی، محمد باقر قالیباف اور مسعود پزشکیان شامل ہیں۔

انتخابی مہم کا دورانیہ اتوار کو شروع ہوا جو 26 جون تک چلے گا، ملک بھر میں صدارتی انتخابات 28 جون بروز جمعہ کو ہونے والے ہیں۔

نئی حکومت جون کے آخر یا جولائی کے آغاز میں اقتدار سنبھالے گی اور چار سال تک ملکی امور چلانے کی پابند ہوگی۔

News ID 1924822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha