صدر ابراہیم رئیسی
-
اسلام آباد میں شہدائے خدمت کی یاد میں تقریب؛
شہید صدر رئیسی مدافع قرآن اور مظلومین فلسطین کی آواز تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی دنیا کے رہنماؤں کے لیے نمونہ عمل تھے، وہ انتہائی زاہد اور سادہ و محنتی انسان تھے، وہ یتیمی، غریبی اور مشکل ترین زندگی کے باوجود محنت سے آگے آئے اور اپنی عوام کی خدمت کی، عوامی خدمت کی بدولت وہ ایرانی عوام کے ہردلعزیز رہنما تھے۔
-
پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی سفارتخانہ آمد؛
صدر رئیسی کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ مسلم امہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے، سردار ایاز صادق
پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی سفیر سے شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہداء کے لئے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
-
عراقی صدر تعزیت کے لیے تہران پہنچ گئے
عراق کے صدر «عبداللطیف رشید» ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں ہفتے کے روز صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر تعزیت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
-
پاکستانی وزیراعظم ایرانی صدر، وزیرخارجہ کی تعزیت کے لیے ایران روانہ
پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی تعزیت کے لیے ایران روانہ ہوگئے۔
-
بلاول اور آصفہ کی ایرانی سفارتخانے آمد، صدر ابراہیم رئیسی صدر رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ایرانی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ بھی ساتھ تھے، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے ایرانی قونصل جنرل حسن نورین سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت ہونے پر اظہار افسوس کیا۔
-
پاکستانی وزیراعظم کل ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
شہباز شریف دو روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کل تہران روانہ ہوں گے۔
-
پاکستان سویٹ ہوم میں ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے پاکستان سویٹ ہوم میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
-
ایرانی صدر کی شہادت؛پاکستانی صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے پر پاکستانی صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ افسوس ناک واقعے پر قومی پرچم کوبھی سرنگوں کردیا گیا ہے۔
-
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، علاقائی اور بین الاقوامی سربراہان کا نیک تمناوں کا اظہار
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت ان کے ساتھیوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ پر علاقائی اور بین الاقوامی سربراہان اور رہنماوں نے سلامتی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
-
ایران اور پاکستان کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ:
پاکستان اور ایران کی مشترکہ سرحد "امن اور دوستی کی سرحد" ہونی چاہیے، مشترکہ بیان
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران متعدد مفاہمت معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے جبکہ اقتصادی تعاون کو تیز کرنے، اقتصادی اور تکنیکی ماہرین، چیمبرز آف کامرس کے وفود کے باقاعدہ تبادلے کی سہولت پر بھی اتفاق کیا۔
-
ایرانی صدر کراچی روانہ
شہر قائد میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ایرانی صدر کا استقبال کریں گے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔
-
ایرانی صدر کی مزار علامہ اقبالؒ پر حاضری:
پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے/ پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا
ایرانی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے، صیہونی قوتوں کیخلاف پاکستان کا مؤقف قابل دید ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرا تعلق ہے۔
-
ایرانی صدر کی موجودگی میں "شاہراہ ایران" کی تقریب نقاب کشائی
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے بعد اسلام آباد کی سب سے بڑی اور مرکزی سڑکوں میں سے ایک کو "ایران" کے نام سے منسوب کرنے کی یادگار تقریب کی نقاب کشائی کی۔
-
پاکستانی اسپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات؛
پاکستان اور ایران اخوت، محبت اور ہمسائیگی کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران، پاکستان سے اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
-
ایرانی صدر کی پاکستانی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی پاکستانی وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا جب کہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
-
اسلام آباد کی شاہراہ الیونتھ ایونیو کا نام ایران ایونیو رکھ دیا گیا
حکو مت پا کستان نے برادر ملک ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے موقع پر اسلام آ باد کی ایک نئی شاہراہ کو ایران کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی دو روزہ دورے پر کچھ ہی دیر پہلے اسلام آباد پہنچ گئے۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی عالم اسلام کی ایک قد آور اور باوقار شخصیت ہیں، پاکستانی سینیٹر
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عالم اسلام کے ایک نڈر، باشعور، بابصیرت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے فروغ کے لیے متحرک رہنما کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث افتخار و اعزاز ہے۔ امت مسلمہ کے اس عظیم رہنما کی راہ میں قوم کے ہر فرد کی نظریں بچھی ہوئی ہیں۔
-
صدر رئیسی الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کچھ دیر پہلے الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ پہنچے جہاں اس ملک کے وزیر اعظم نذیر العرباوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
-
ایران، اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ پر عالمی میڈیا کی شاندار کوریج
آج (11 فروری) ایران بھر میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی تقریبات میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شاندار اور پرجوش موجودگی کو بین الاقوامی میڈیا نے بڑے پیمانے پر دکھایا۔
-
فلسطینی شہداء کا خون غاصب صیہونی رجیم کو لے ڈوبے گا، صدر رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ غزہ اور فلسطین کے شہداء کا خون غاصب صیہونی رجیم اور موجودہ عالمی ظالمانہ نظام کے خاتمے کا باعث بنے گا۔
-
ایران خلائی صنعت میں ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہوچکا ہے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے تہران میں ایران کے قومی خلائی ٹیکنالوجی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلائی صنعت میں سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔
-
ایرانی صدر جمعرات کو انقرہ جائیں گے،ذرائع
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ایک اعلیٰ وفد کی قیادت کرتے ہوئے جمعرات کی صبح ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
-
فلسطین کی حمایت ایران کے آئین میں شامل ہے، صدر رئیسی
صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران آئین کے مطابق اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد سے فلسطین اور غزہ کی غیر متزلزل حمایت کر رہا ہے۔