مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صدر عبداللطیف راشد اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر تعزیت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
عراق کے صدر سمیت کئی سابق وزرائے اعظم اور کئی سیاسی جماعتوں کے سربراہان ہفتے کے روز تہران میں صدر رئیسی کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تعزیت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ