25 مئی، 2024، 12:07 PM

عمار حکیم کی شہید عبداللہیان کے گھر آمد:

بزرگ اور اہم سفارتی شخصیت ہم سے بچھڑ گئی

بزرگ اور اہم سفارتی شخصیت ہم سے بچھڑ گئی

حکمت ملی عراق کے سربراہ نے شہید عبداللہیان کو سفارتی میدان میں ممتاز شخصیت قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراقی سیاسی جماعت حکمت ملی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم نے شہید ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان کے گھر جاکر لواحقین کو تعزیت پیش کی۔

انہوں نے شہید عبداللہیان کو سفارتی میدان میں اہم اور ممتاز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سفارتی میدان میں خود کو ایک نمونے کے طور پر پیش کیا۔ وہ شہادت کے لائق تھے۔

عمار حکیم نے کہا کہ ہم نے اہم سفارتی شخصیت کو کھودیا ہے۔ جو بھی شہید عبداللہیان سے رابطہ کرتا، ان کے اندر محبت اور خلوص پاتا تھا۔ وہ ذاتی اور اجتماعی طور پر انتہائی متواضع شخص تھے۔

انہوں نے عراق کے بارے میں وزیرخارجہ کی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور وہاں کے سیاسی و مذہبی سرکردگان سے خصوصی روابط رکھتے تھے۔ مئی کے اواخر میں شہید صدر رئیسی کے ساتھ وہ عراق کا دورہ کرنے والے تھے لیکن ان کی میزبانی سے محروم ہوگئے۔

عمار حکیم نے کہا کہ شہید عبداللہیان مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دیتے تھے۔ گذشتہ چند مہینوں کے دوران فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم کے مقابلے میں انہوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر فعال کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے میں فلسطین کا مسئلہ اٹھایا اور غزہ کا بہترین سفارتی دفاع کیا۔

شہید عبداللہیان نے گذشتہ تین سالوں کے دوران اسلامی اور عرب ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شہید صدر رئیسی کی حکومت نے خارجہ پالیسی میں مثبت اور اہم تبدیلی ایجاد کی۔

News ID 1924292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha