3 جون، 2024، 5:34 AM

روسی سفارت کار کی مہر نیوز سے گفتگو؛

شہید امیر عبداللہیان عالمی عدالت کے قیام کے لئے اسٹریٹیجک حکمت عملی رکھتے تھے

شہید امیر عبداللہیان عالمی عدالت کے قیام کے لئے اسٹریٹیجک حکمت عملی رکھتے تھے

لبنان میں روس کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ شہید امیر عبداللہیان نے ایران کے اہداف کے حصول میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہید ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بین الاقوامی سطح پر ایران کی طاقت کی بہترین ترجمانی کی جس کی وجہ سے ان کو محور مقاومت کے وزیرخارجہ کا لقب ملا تھا۔

انہوں نے ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان رابطے میں اہم کردار ادا کیا اور دنیا پر حاکم ایک طاقتی نظام کو شکست دینے کے لئے دن رات کوشش کی۔ فلسطین میں جاری صہیونی حکومت کے مظالم اور نسل کشی کے خلاف انہوں نے عالمی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہید عبداللہیان کی علاقائی اور عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کے حوالے سے مہر خبررساں ایجنسی نے لبنان میں روس کے سابق سفیر الیگزینڈر زاسپکین سے گفتگو کی۔

ان کے انٹرویو کا متن پیش کیا جاتا ہے:

ہر ملک کا وزیرخارجہ بیرون ملک اس کا نمائندہ ہوتا ہے جو اس ملک کی پالیسی اور تشخص کو بہتر کرنے کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔ آپ کی نظر میں شہید ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے بین الاقوامی سطح پر کس حد تک ایران کا تشخص پیش کیا؟

الیگزینڈر زاسپکین: ڈاکٹر حسین عبداللہیان اپنی قابلیت کے بل بوتے پر کئی عہدوں پر کام کرچکے تھے انہوں نے گذشتہ چند سالوں کے دوران وزیرخارجہ کی حیثیت سے خاصی مقبولیت حاصل کی اور ملکی مفادات کا بہترین انداز میں تحفظ کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر عدالت کے قیام اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے بہت کوشش کی۔

شہید عبداللہیان روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے بھی متعدد امور پر ہماہنگی رکھتے تھے۔ دونوں مسلسل رابطے میں رہتے تھے اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرتے رہتے تھے۔

آپ کی نظر شہید عبداللہیان نے ایرانی خارجہ پالیسی میں کیا امتیازی خصوصیات پیدا کیں اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر کیا اثرات مرتب کئے؟

الیگزینڈر زاسپکین: شہید عبداللہیان کی حکمت عملی اگلے مراحل میں تبدیل نہیں ہوگی کیونکہ انہوں نے ایک اسٹریٹیجک حکمت عملی اپنائی اور عالمی برادری کے لئے مفید پالیسی اپنائی۔ ایران اور روس عالمی سطح پر محروم ممالک کے حق میں کوشش کررہے ہیں۔ ایران اور روس فلسطین کے مسئلے پر متفقہ موقف رکھتے ہیں۔ شہید عبداللہیان نے بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا ان کے جانشین کو بھی ان کی حکمت عملی کو جاری رکھنا چاہئے۔

News ID 1924467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha