22 مئی، 2024، 11:43 AM

پاکستانی وزیراعظم ایرانی صدر، وزیرخارجہ کی تعزیت کے لیے ایران روانہ

پاکستانی وزیراعظم ایرانی صدر، وزیرخارجہ کی تعزیت کے لیے ایران روانہ

پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی تعزیت کے لیے ایران روانہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دورہ ایران میں وزیراعظم شہباز شریف کے  ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ اور محسن نقوی بھی ہیں۔ وزیر اعظم رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

تہران میں ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ادا کی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا۔

News ID 1924163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha