22 مئی، 2024، 11:35 AM

مصر کے وزیر خارجہ تہران روانہ ہو گئے

مصر کے وزیر خارجہ تہران روانہ ہو گئے

مصر کے وزیر خارجہ تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے تہران روانہ ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری آج صبح قاہرہ سے تہران کے لئے روانہ ہوگئے۔

مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے کہا کہ سامح شکری قاہرہ کے نمائندے کی حیثیت سے ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی تعزیتی رسومات میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم دکھ کی اس گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس سے قبل مصر کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا: مصر کے صدر "عبدالفتاح السیسی" ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر ایرانی قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

News ID 1924162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha