3 فروری، 2024، 6:58 PM

ایران خلائی صنعت میں ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہوچکا ہے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

ایران خلائی صنعت میں ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہوچکا ہے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے تہران میں ایران کے قومی خلائی ٹیکنالوجی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلائی صنعت میں سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے تہران میں ایران کے قومی خلائی ٹیکنالوجی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلائی صنعت میں سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے پابندیوں کے ذریعے ایران کو تنہا کرنے کی کوشش کی لیکن ایران نے خلائی شعبے میں بھرپور کامیابیوں کے ذریعے نہ صرف دشمن کی پابندیوں کو شکست دی بلکہ ایران کو تنہا کرنے کے منصوبے کو بھی ناکام بنا دیا۔

صدر رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خلائی پیش رفت  "ہم کر سکتے ہیں" کے عزم کو سچا کر دکھانے اور پابندیوں کو فرصت میں بدلنے کا مظہر ہے۔

واضح رہے کہ رئیسی انتظامیہ کے اگست 2021 میں سیٹلائٹ مشن کے خصوصی افتتاح کے بعد تین سیٹلائٹس کا ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے جب کہ مزید چھے سیٹلائٹس لانچ  کرنے کے لیے تیار ہیں اور یہ تعداد سال کے آخر تک 12 تک پہنچ جائے گی۔

News ID 1921660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha