1 اپریل، 2025، 5:44 PM

قومی دن آزادی کی جدوجہد اور اجتماعی عزم کا مظہر ہے، وزارت خارجہ

قومی دن آزادی کی جدوجہد اور اجتماعی عزم کا مظہر ہے، وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: 12 فرودین ایرانی قوم کی آزادی، اور اجتماعی ارادے کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یوم اسلامی جمہوریہ کے موقع پر اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا: 12 فروردین (یوم اسلامی جمہوریہ) طاقت کی منتقلی کا تاریخی عمل اور قوم کے اجتماعی عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم نے انقلاب کی کامیابی کے دو ماہ سے بھی کم عرصے کے اندر فیصلہ کن رائے دہی کے ذریعے اپنی پسند کے حکومتی نظام کا انتخاب کیا۔

بقائی نے کہا کہ یہ فیصلہ کن پیشرفت ایرانیوں کے تاریخی عزم کی کرشمہ سازی تھی کہ قوم کے اجتماعی ارادے  کی بنیاد پر آزادی، وقار اور قومی خودمختاری کو مضبوط کیا جائے۔

 بقائی نے کہا اس دن کی مناسبت سے شہداء کی پاکیزہ روحوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس مقدس راستے پر اپنی جانیں قربان کیں۔

News ID 1931548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha