مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل نے وزارت خارجہ اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان قاہرہ معاہدے پر باضابطہ وضاحت جاری کر دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کا متن قومی سلامتی کونسل کی ایٹمی کمیٹی میں منظور ہوا تھا اور دستخط شدہ متن مکمل طور پر کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق ہے۔
کونسل کے مطابق، امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد متاثرہ ایٹمی تنصیبات کی رپورٹ صرف اس وقت آئی اے ای اے کو دی جائے گی جب سکیورٹی اقدامات مکمل ہوں اور قومی سلامتی کونسل اس کی اجازت دے۔
مزید کہا گیا کہ ایران اور آئی اے ای ای کے درمیان تعاون کے عملی طریقہ کار بھی کونسل کی منظوری کے بعد ہی طے پائیں گے۔
قومی سلامتی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران یا اس کی ایٹمی تنصیبات کے خلاف کوئی دشمنانہ اقدام کیا گیا تو پرانی سلامتی کونسل قراردادوں کی بحالی کے علاوہ معاہدہ فوری طور پر معطل کردیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ