مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر لکھا کہ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں رکھنے چاہئیں۔ ان کا یہ موقف ایران کی پالیسی کے عین مطابق ہے اور اسے ممکنہ معاہدے کی بنیاد بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کی بحالی کے ساتھ، یہ واضح ہے کہ ایسا معاہدہ ممکن ہے جو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی ضمانت دے سکے اور جلد ہی اس پر اتفاق کیا جا سکتا ہے۔
عراقچی نے کہا کہ ایک ایسا معاہدہ جو فریقین کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ایران کے ایٹمی پروگرام کی مکمل نگرانی کے تحت جاری رہنے اور موثر پابندیاں اٹھانے کے عمل پر منحصر ہوگا۔
آپ کا تبصرہ