14 اگست، 2026، 12:49 PM

یوم آزادی، صدر پزشکیان کی جانب سے پاکستانی قوم کو مبارک باد

یوم آزادی، صدر پزشکیان کی جانب سے پاکستانی قوم کو مبارک باد

ایرانی صدر نے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر وزیراعظم شہباز شریف، حکومت اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، حکومت اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں پاکستان کے یوم آزادی کو پاکستانی قوم کی عظیم کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ایران و پاکستان کے دیرینہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور عوامی روابط ایک قیمتی سرمایہ ہیں، جو ایران اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے روشن مستقبل کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں قوموں کے مشترکہ مفادات اور تقدیر پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے جڑ چکے ہیں، جس کے باعث تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کے ساتھ اپنے ہمہ جہت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے اور باہمی اعتماد و احترام کے ماحول میں دونوں ممالک کے درمیان موجود وسیع صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور دونوں اقوام کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مزید مؤثر اقدامات کے لیے تیار ہے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے اپنے پیغام کے اختتام پر اللہ تعالیٰ سے پاکستان کی سربلندی، ترقی، خوشحالی اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی اور ایران و پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات میں مزید توسیع کی خواہش کا اظہار کیا۔

News ID 1940670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha