29 مئی، 2025، 11:42 AM

یورنئیم کی افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

یورنئیم کی افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے موقف کو دہرایا ہے کہ یورنئیم کی افزودگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مغربی میڈیا کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی ایران کا غیرقابلِ سمجھوتہ اصول ہے اور ایران اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یہ بیان رائٹرز کی اُس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات میں یورنئیم کی افزودگی پر سمجھوتہ کرنے پر غور کررہا ہے۔

بقائی نے اس دعوے کو غلط، بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ رائٹرز کی نئی رپورٹ بھی اُن ہی جعلی خبروں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو بارہا مسترد اور بے بنیاد ثابت ہوچکی ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان پانچواں دور مذاکرات حال ہی میں اطالوی دارالحکومت روم میں منعقد ہوا۔ مذاکراتی ٹیموں کی قیادت ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکاف نے کی۔

News ID 1933046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha