مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی حزب اللہ بٹالینز کے جنرل سکریٹری حسین الحمیداوی نے زور دے کر کہا ہے کہ قرآن کریم کی توہین کرنے والے کے خلاف سخت الہی سزا کے نفاذ کی کوششوں کو بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک شرعی اور مذہبی فریضہ ہے اور ہمیں قرآن کریم کی توہین کرنے والے کے خلاف سخت الہی سزا کے نفاذ کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔
الحمیداوی نے کہا کہ سویڈن کی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اگر اس طرح کی توہین دوبارہ کی گئی تو اس ملک کی حکومت کو خدا، رسول اور مومنین کے ساتھ محارب حکومت جیسا سلوک کیا جائے گا۔
عراق کی عصائب اہل حق موومنٹ کے سکریٹری جنرل قیس خز علی نے بھی کل اعلان کیا کہ قرآن کریم کی حمایت میں عراقی عوام کا مظاہرہ اس ملک کی قوم کی تہذیب و ثقافت کا اظہار ہے۔
اس سلسلے میں عراقی حکومت کا موقف عراقی عوام کی رائے اور ان کی ثقافت اور وقار کی عکاسی کرتا ہے۔ خز علی نے کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مسلمانوں نے جو بھی ردعمل ظاہر کیا وہ اپنے مذہب، اپنی مقدس کتاب اور عقائد کے بارے میں ان کی حساسیت اور جوش کو ظاہر کرتا ہے۔
عصائب اہل حق موومنٹ کے سکرٹری جنرل نے ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے انتہا پسند گروہ کے اقدام کے بارے میں کہا کہ اگر یہ واضح اور ثابت ہو جائے کہ یہ کارروائی ڈنمارک کی حکومت کی حمایت سے کی گئی ہے تو اس ملک کے ساتھ سویڈن کی طرح نمٹا جائے۔ اسے پہلے انتباہ جاری کیا جائے اور اگر ایسا دوبارہ کیا گیا تو عراق سے ڈینش سفیر کو اخراج جب کہ ڈنمارک سے عراقی سفیر کو واپس بلایا جائے۔
ادھر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے کل سویڈش حکومت کو مطلع کیا کہ اس تنظیم نے سویڈن کے خصوصی نمائندے کی حیثیت کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے سٹاک ہوم کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے لائسنس جاری کرنے کے اقدام کو اس فیصلے کی وجہ قرار دیا۔
مذکورہ سیکرٹریٹ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رواں سال کے 2 ماہ میں ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں طے کی گئی حتمی سفارشات کے مطابق کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ