قرآن پاک کی بے حرمتی
-
سعودی عرب کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
سعودی وزارتِ خارجہ نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
-
ویڈیو| "قرآن" کبھی نہیں جلتا، یہ ابدی ہے، ایرانی صدر
صدر رئیسی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن انبیاء کی وحدت بخش، الہام بخش، انسان ساز، تمدن ساز ، معاشرہ ساز اور معاشروں کے لئے ہمیشہ رہنما اصول ہیں اور آگ میں جلانے سے کبھی مٹ نہیں سکتی ہیں۔
-
ہالینڈ میں قرآن کو جلانے کے خلاف مسلمانوں کے مظاہرے
ہالینڈ کے مسلمانوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔
-
ڈنمارک میں قرآں کریم کی شان میں دوبارہ گستاخی
قوم پرست جماعت کے اراکین نے ترک سفارتخانے کے باہر جمع ہوکر کتاب الہی کی توہین کی۔
-
قرآن کی شان گستاخی کرنے والوں کے خلاف انگریزی زبان میں ایرانی لڑکیوں کی رجز خوانی
قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایرانی لڑکیوں نے مجلس کے دوران انگریزی زبان میں رجز خوانی کی۔
-
قرآن کی توہین کرنے والوں کو یقینا سزا ملے گی، امام جمعہ تہران
تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے کہا کہ آج پیغمبر اکرم (ص) اور قرآن کے خلاف محاذ آرائی کے اس سلسلے کے پیچھے امریکی اور برطانوی استکبار ہے کہ جو اسلام دشمنی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ اور جو لوگ قرآن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں وہ یقینا خدا کے عذاب میں گرفتار ہوں گے۔
-
سویڈن اور ڈنمارک پر پابندی، جامعہ الازہر کا ایرانی حوزہ علمیہ سے اتفاق
شیخ الازہر نے پوری دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ قرآن کریم کی حمایت میں سویڈن اور ڈنمارک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
-
قرآن مجید کی توہین کے خلاف ایرانی خواتین کا حرم شاہ عبدالعظیمؑ میں اجتماع
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے حرم میں چار ہزار سے زائد خواتین کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔
-
قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر صرف مذمت اور لفظی قرارداد کافی نہیں، پاکستانی سینیٹر
جماعتِ اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر صرف مذمت اور لفظی قرار داد سے کچھ نہیں ہو گا۔
-
قرآن مجید کی توہین کے خلاف تہرانی طلبا کا احتجاج
تہران کے طلباء نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی توہین کے خلاف تہران یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس اجتماع میں موجود طلباء نے نعرے لگا کر اس توہین آمیز اقدام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی ڈینش ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو:
قرآن مجید کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کی حکومت مذہبی مقدسات کی توہین اور آزادی اظہار کے غلط استعمال کی مذمت کرتی ہے۔
-
سیلون مومیکا قرآن سوزی پر مامور صہیونی آلہ کار ہے، ایرانی وزارت اینٹلیجنس کی جانب سے تفصیلات جاری
ایران کی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والا سیلون مومیکا کے بارے میں موثق اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت نے اس آلہ کار کو قرآن کی توہین پر مامور کیا ہے۔
-
قرآن پاک کی دوبارہ توہین، ایران میں "انٹرنیشنل لبیک یا قرآن" کمپین کا آغاز
قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شب عاشور کو عزاداران حسینی ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھاکر کلام مجید کی تلاوت کریں گے۔
-
قرآن پاک کی بے حرمتی پر عراقی حزب اللہ کے گروہوں کا ردعمل
عراقی حزب اللہ بٹالین کے جنرل سکرٹری نے سویڈن میں ایک پناہ گزین کے قرآن کریم کے خلاف توہین آمیز اقدام پر ردعمل کا اظہار کیا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی اماراتی ہم منصب سے گفتگو؛
قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، امیرعبداللہیان
دونوں وزرائے خارجہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ حالیہ واقعات کے باعث مسلمانوں کو جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں لہذا ان اقدامات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہونا چاہیے۔
-
قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والوں پر عرصہ حیات تنگ ہوجائے گی، جنرل سلامی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے سویڈن میں قرآن مجید کی شان میں گستاخی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کو دنیا میں امن کی جگہ نہیں ملے گی۔
-
قرآن مجید کی بے حرمتی پر ڈنمارک کے سفیر کی وزارت خارجہ طلبی
ڈنمارک میں قرآن مجید کی شان میں گستاخی کے بعد ڈینش سفیر کو ایران کی وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔
-
پاکستان اور ایران نے مشترکہ طور پر قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت کی، پاکستانی وزیر خارجہ
پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان سے بات کی ہے، ہم نے مشترکہ طور پر سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے فعل کی مذمت کی۔
-
ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف عراق میں سفارت خانے کے باہر مظاہرہ
سویڈن کے بعد ڈنمارک میں شدت پسند گروہ کی جانب سے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی کوشش کے بعد بغداد میں عوام نے ڈینش سفارت خانے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
-
گستاخ قرآن کی سخت ترین سزا پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کو ایک تلخ، سازشی اور خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ اس جرم کے مرتکب گستاخ کے لئے سخت ترین سزا پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے۔
-
ایران کے وزیر خارجہ کا اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے تجویز پیش کی کہ سویڈن کے توہین آمیز اقدام کے جواب میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس جلد از جلد بلایا جانا چاہئے۔
-
الازہر کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ
مصر کی جامعہ الازہر نے تمام اسلامی اور عرب ممالک اور بیدار ضمیر کے حامل انسانوں سے سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
-
مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف عالمی اقتصادی مہم چلائی جائے، عرب پارلیمنٹ
عرب پارلیمنٹ کے سپیکر نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کے خلاف عملی کارروائی کہ جس میں تعلقات منقطع کرنے اور ملکی اشیا پر پابندی لگانا شامل ہو کا مطالبہ کیا۔
-
سویڈن میں قرآن مجید کی دوبارہ توہین پر اسلامی ممالک کا شدید ردعمل
قرآن پاک کی دوبارہ توہین کے ردعمل میں ایران کی وزارت خارجہ نے سویڈش سفیر کو طلب کر کے اور سویڈش حکومت کی طرف سے توہین قرآن کے لائسنس کے دوبارہ اجراء پر شدید احتجاج کیا گیا۔
-
قرآن کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اظہار کا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
-
قرآن مجید کی توہین کے خلاف ایران بھر میں مظاہرے کا اعلان
تبلیغات اسلامی رابطہ کونسل کے نائب صدر نے کہا کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔
-
قرآن مجید کی بے حرمتی، سویڈش سفیر کی ایرانی دفتر خارجہ طلبی
اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ردعمل میں سویڈن کے سفیر کو ایرانی وزارت خارجہ طلب کرکے گستاخانہ اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔
-
قرآن پاک کی بے حرمتی پر سید حسن نصراللہ کا اہم مطالبہ؛ مسلم ممالک سویڈش سفیر کو ملک بدر کریں
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اس واقعے کا اصل محرک موساد ہے۔ اگر مسلمان ممالک سویڈن کا بائیکاٹ کریں تو قرآن مجید اور مذہبی مقدسات کی توہین کا سلسلہ رک جائے گا۔
-
قرآن مجید کی دوبارہ بے حرمتی پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو نکال دیا
ملعون سلوان مومیکا کے گستاخانہ اقدامات پر عراقی وزیر اعظم السودانی نے سویڈش سفیر کو ملک سے خارج کرنے کا حکم صادر کیا۔
-
سویڈن، قرآن پاک کی بے حرمتی پر یورپین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف بیلجئم کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے یورپین پارلیمنٹ کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔